اسلام آباد:پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں احتساب کا عمل جاری ۔جعلی پاسپورٹ بنانے میں معاون 5 اہلکار معطل ۔195مقدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دئیے گئے۔ فیس آن لائن جمع کرانے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئےتفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن یاور حسین نے پاسپورٹ ڈپیارٹمنٹ میں خود احتسابی کا عمل تیز اور موثر کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا اور اس سلسلہ میں زونل ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخواہ اور پاسپورٹ دفاتر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے عوام کو پاسپورٹ کی فوری اور بآسانی فراہمی کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کرنے کی ہدایت کی ۔ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے لمبی قطار سے نجات کے لیے آن لائن فیس کی سہولت کا اجراء کر دیا گیا ہےیاور حسین ڈی جی پاسپورٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمے کے اندر کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایجنٹ عناصر کے ساتھ نادرا اور پاسپورٹ عملہ کی ممکنہ ملی بھگت سے بنوں ، تیمرگرہ اور بٹ خیلہ کے پاسپورٹ دفاتر سے مبینہ غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملہ کی نشاندہی کرنے پر زونل ڈائر یکٹر کو سراہا ۔ڈی جی پاسپورٹ نے ملوث اہلکاروں محمد اسلم خان ، بلال احمد محمد عمران، عبدالمنان اور سید واجد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا اور مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے 195 کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here