ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی سرزمین سے اپنا خواب پورا کیے بغیر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں سابق انڈین کپتان نے لکھا کہ ’ہم بغیر اپنا خواب حاصل کیے اور دلوں میں مایوسی لیے آسٹریلوی سرزمین چھوڑ رہے ہیں لیکن ہم بحیثیت ایک گروپ یادگار لمحات کو دیکھ سکتے ہیں اور یہاں سے اپنے آپ میں مزید بہتری لائیں گے۔‘ اپنی دوسری ٹویٹ میں وراٹ کوہلی نے انڈین فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’تمام فینز کا شکریہ
