ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج دوسرا دن ہےآج وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر گجرات میں مارچ پہنچے گا، گجرات میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، آزادی مارچ کا چناب پل اور رامتلائی چوک میں استقبال کیا جائے گا مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے کارکن الگ الگ مقامات پر لانگ مارچ کا استقبال کریں گے مسلم لیگ ق رامتلائی چوک جبکہ پاکستان تحریک انصاف جی ٹی ایس چوک میں استقبال کریں گےگجرات میں آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ بھی لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، ق لیگ آج لانگ مارچ میں اپنی پاور شو کرے گی، لانگ مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں جبکہ عمران خان لانگ مارچ سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی خطاب کریں گے، جی ٹی ایس چوک پر عمران خان کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے دکھایا جائے گا،تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حقیقی لانگ مارچ کا وزیرآباد سے دوبارہ آغاز ہوا. عوام نے خوف کے تمام بت توڑتے ہوئے ایک بار پھر مارچ میں بھرپور شرکت کی.عوام کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری FIR درج کی جائے، انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملک کے خلاف اتنی گھناؤنی سازش کیوں کی گئی؟لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بھر پور انتظامات کر رکھے ہیں، لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here