گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عوامی مفاد میں دو بلوں کی منظوری دے دی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022 کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے پنجاب انڈسٹریز (کنٹرول آن ایسٹیبلشمنٹ اینڈ اینلارجمنٹ ) (امینڈمنٹ) بل 2022 کی بھی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے خواتین کے خلاف تشدد سے تحفظ کا ترمیمی بل 2022 بہتری کی تجاویز کے ساتھ پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا۔ گورنر پنجاب نے بل میں تشدد کی تعریف وسیع کرنے کی تجویز دی جبکہ موجودہ بل میں تعریف محدود تھی۔ تشدد کی تعریف وسیع کرنے سے خواتین کو تشدد کے خلاف بہتر طور پر انصاف دیا جا سکتا ہے۔
گورنر سیکرٹریٹ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل ایک طے کردہ طریقہ کار کے مطابق ایک پراپر چینل اختیار کیے بغیر براہ راست بھیجے جا رہے ہیں۔اس کے باوجود گورنر سیکرٹریٹ میں عوامی مفاد میں ان بلوں پر عرق ریزی سے کام کیا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب اب تک عوامی مفاد میں بیسیوں بلوں کی فوری منظوری دے چکے ہیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور اس نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ہم نے ملک کو معاشی بحران سے بچانے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت سنبھالنے کا مشکل فیصلہ کیا ،پاکستان بہتری کی طرف جائے گا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here