ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں گولیاں چل گئیں، ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیاواقعہ کراچی کے علاقے سپرہائی وے قاسم گوٹھ کے قریب پیش آیا ،جہاں ڈاکٹر کو مسلح افراد نے فائر کر کے قتل کر دیا بعد ازاں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹر کے اہلخانہ بھی ہسپتال پہنچ گئے اور انکا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون کی موت ہوئی ہے، سفید کار میں سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کیمقتول کو 5 گولیاں لگیں واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5 خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گاواقعہ کے بعد علاقے میں پولیس نے گشت بڑھا دیا ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کریں گے،ڈاکٹر تبظیموں نے بھی واقعہ پر احتجاج کیا ہے اور ڈاکٹر ہارون کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here