ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں، چار سال نالائقی نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایاعمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائےوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے، عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہےقبل ازیں مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ جیت چکے ہیں ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 ء تک جمع کرانا ہے شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔ ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023ء میں ہوگا۔ ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اب اسے قانون کا سامناکرنا پڑے گا ۔
