راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کا فیصلہ سنا دیا
عدالت نے مرکزی ملزم مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی، عدالت نے ،مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی مجرم کو قتل سزائے موت ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو پراپرٹی جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کیا گیا تھا فیصلے کے وقت امریکی سفارتخانے کے 4 سینئر اہلکار اور ایف بی آئی کی ٹیم بھی عدالت موجود تھی
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔
ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبر پختونخوا میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لےگیا اور ان کے کمرے میں تدفین کی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے بعد پولینڈ جاکر پناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا تھا۔
