کراچی:ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تو دوسری طرف اس لانگ مارچ کی آڑمیں جلاو،گھیراو کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔اس حوالے سے کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کے نام پرکراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں جلاو گھیراو کرکے عوام الناس کو پریشان کیا اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here