ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے حساس علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا
ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 3 مطلوب اشتہاری مجرم اور 8 سہولت کار گرفتار کر لئے، سرچ آپریشن میں منشیات فروشوں سمیت 77 مشتبہ افراد بھی زیر حراست لئے گئے، کارروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کی گئی، سرچ آپریشن تھانہ محمد ریاض شہید سے ملحقہ حساس علاقوں میاں گان کالونی، نو الہی کالونی، اکبر آباد اور ڈھل بہزادی میں کیا گیا ہے ڈی ایس پی سٹی سادات خان اور ڈی ایس پی گمبٹ آصف شریف کی قیادت میں سرچ آپریشن میں مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا
سرچ آپریشن میں برآمد ہونیوالے ہتھیاروں میں 2 کلاشنکوف ، 1 ریپیٹر، 1 رائفل, 5 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں ،تلاشی آپریشن میں گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، کاروائی میں زیرحراست تمام افراد تحقیقات کیلئے تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کر دیئے گئے ، ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اسلحہ ومنشیات رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، پولیس علاقے کے امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے سرچ آپریشن کرتی رہتی ہے، شہری کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں، علاقے کا امن عوام کے ساتھ ملکر ہی پولیس قائم کر سکتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہوں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here