اسلام آباد:بلوچستان کا نیا گورنر پیپلزپارٹی کے رہنما سردار سربلند خان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گورنر کا عہدہ 13 اپریل سےخالی ہے، ظہورآغا کے استعفے کے بعد جان محمد جمالی قائمقام گورنر کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔اب بلوچستان میں باضابطہ نئے گورنر کی تقرری کی خبر ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیاجائے گا، جس کے لئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردارسربلند خان جوگیزئی مضبوط امیدوارہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز میں گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی عمران خان نے مختلف صوبوں کے گورنرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا ، پنجاب میں بھی کچھ ایسے ہی معاملات تھے ، مگریہاں ن لیگ نے بھی اپنا گورنرلگانے کا فیصلہ کیا اورپھرعمرسرفرازچیمہ کوہٹانے کےلیے بھرپورکوشش کی عمرسرفرازچیمہ کے گورنرشپ چھوڑنے کے بعد ن لیگ کے حافظ بلیغ الرحمن گورنرپنجاب بنے، ایسے ہی سندھ میں سابق گورنرسندھ عمران اسمٰعیل نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد کامران ٹیسوری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت جلد کے پی میں بھی گورنرشپ کے حوالے سے وفاقی حکومت اہم فیصلہ کرنے چارہی ہے ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here