کھاریاں: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔کھاریاں میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کیا پاکستان کے مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن اہم تعیناتی پر ملک کو بحرانوں میں کیوں دھکیل رہی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم دورہ کا بھی کینسل ہو چکا ہے، سعودی ولی عہد کے آنے سے ملک کی جو معاشی صورتحال میں بہتری ہونی تھی وہ کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔رہنما تحریک اںصاف کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہیں، حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔ مزید کہا کہ وزیرآباد واقعے کے ایف آئی آر کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں، بزنس کمیونٹی کی اکثریت کہہ رہی ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست نہیں ہے ان چھ ماہ میں مہنگائی بیروزگاری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ان تمام مسائل اور سیاسی عدم استحکام کا حل پیش کیا ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here