صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے باوثوق ذرائع کے مطابق سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کیا جائے گا ۔ اور ابتدائی طور پر انہیں وائس چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا جائے گا ۔ جس کا نوٹیفکیشن اگلے 72 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے ۔ واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد 27 نومبر کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے ۔ تاہم وائس چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے کے بعد وہ تین سال کےلئے مزید اپنی ملازمت جاری رکھ سکیں گے ۔ اور یوں 29 نومبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی انہیں آرمی چیف تعینات کر دیا جائے گا ۔
