گزشتہ رات بوندا باندی سے موسم سرد ہونے لگا ہے۔ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔دوسری جانب سوات، مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ٹھنڈ پڑنے کی وجہ سے مچھلی اور پکوڑوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔