ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جاں بحق

ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جاں بحق ہو گئےواقعہ پھول نگر بائی پاس کے قریب پیش آیا، تیز رفتار کار اور کیری ڈبے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سمیت 2 افراد کی موت ہو گئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی آ رہے تھے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ کراس کرتے ہوئے کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر قاسم محبوب اور کیری ڈبہ کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے جبکہ کیری ڈبہ میں سوار3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی ٹریفک حادثے میں موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کا حکم بھی دیا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here