ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما، رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو نے اپنے شوہر حلیم عادل شیخ سے سات لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کر دیاایم پی اے دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے، ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی دعا بھٹو کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچے کی پرورش کیلئے ماہانہ 5 لاکھ روپے اور گھر کے اخراجات اور کرائے کی مد میں دو لاکھ روپے ،کل سات لاکھ روپے دیئے جائیں،عدالت نے خلع کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو 29 نومبر کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور جواب طلب کر لیا ہےدعا بھٹو نے خلع کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، بچے کی کفالت کے لئے پانچ لاکھ ماہانہ دیئے جائیں،دعا بھٹو نے عدالت سے یہ اجازت بھی مانگی ہے کہ وہ بچے کو ملک سے باہر کہیں بھی لے جا سکیں حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بے فارم بھی واپس دلوایا جائے۔ حلیم عادل شیخ سے ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور 5 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیاجبکہ نکاح نامہ بھی حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو انہیں فراہم نہیں کیا گیا ،دعا بھٹو نے کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا تھا،حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا،حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں، روز بہ روز حلیم عادل شیخ کا رویہ تبدیل ہوتا رہا ہےاور وہ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں۔درخواست میں ان کاکہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی بد تمیزی کی وجہ سےذہنی طور پریشان ہوں انہوں نے میری زندگی تباہ کردی ہے، نامناسب رویے کی بنا پر میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی حلیم عادل شیخ سے خلع دلائی جائے اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچے کا بھی حکم دیا جائےحلیم عادل شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ انکی فیملی کا نجی معاملہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here