متنازعہ ٹویٹ کرنے پر سائبر کرائم کا مقدمہ ،اعظم سواتی سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش ہوئے
سینئر سول جج کی رخصت کے باعث اعظم سواتی کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رانا مجاہد رحیم نے کی،دوران سماعت اعظم سواتی کی حاضری لگائی گئی ،کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی
اعظم سواتی نے متنازعہ ٹویٹ کی تھی جس پر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی، اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے رہائی کی استدعا کی تھی
