وزیر آباد حملہ ، پرویز الہٰی خود ملوث ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر نے بڑا الزام دھر دیا
ٹی ٹائمز نیوز رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہم پر مقدمات سیاسی مخالفت کی بنا پر بنائے جارہے ہیں،پہلے بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے۔عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، یہ جائز نہیں کہ مرضی کا پرچہ دیں، پرچہ پرویز الہیٰ پر دیں جس کی حکومت تھی، چار لوگ شہید ہوئے، سیکورٹی پنجاب حکومت کی ذمہ داری تھی، سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہو سکتا ہے وزیرآباد واقعہ مین پرویز الہیٰ کا ہاتھ ہو،ہم گھبرانے والے نہیں، تحریک انصاف اپنے لئے الگ قانون چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو سکیورٹی کی فراہمی پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔قبل ازیں گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ کی عبوری ضمانت میں سات روز کی توسیع کردی عدالت نے حکم دیا کہ عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ 21 نومبر کو دوبارہ پیش ہوں گے۔
