کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر سیمبل گاؤں کے قریب موٹروے پر لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس آگے جانے والے پھتروں سے لدے ٹریلر سے ٹکرا گی۔المناک حادثہ میں 02 افراد جاں بحق جبکہ 06خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گے، تین افراد کی حالت تشویشناک، تمام زخمیوں کو موٹروے پولیس کی ایمبولینسوں نے ٹراما سنٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا،کلرکہار خوفناک حادثہ میں ڈرائیور محمد منور ساکن نوشہرووکاں، مسافر منور حسین شاھد پھالیہ موقع پر جاں بحق ہو گئے،کلرکہار حادثہ بارش میں تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔۔کلرکہار زخمیوں کا تعلق راولپنڈی، اسلام آباد سے بتایا گیا ہے،کلرکہار حادثہ کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد زبیر ، SP موٹروے پولیس عاشق حسین چوہان ، ایڈمن آفیسر اسلم اعوان اور دیگر پولیس کا عملہ بھی ٹراماسنٹر ہسپتال پہنچ گئے،حادثہ میں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا کلرکہار حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریلر مسافر بس کے اندر چلا گیا، تمام مسافروں اور ڈیڈ باڈیز کو گاڑی کاٹ کر نکال گیا۔ پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا، ٹراماسنٹر ہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر اکرام مجتبی اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی بہترین خدمات سر انجام دیں۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد زبیر رات گئے تک ہسپتال میں موجود رہے۔
