ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن کے ٹرمینل سے ڈرون ٹکرا گیالاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا، جس کے بعد کھلبلی مچ گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈرون کو قبضے میں لے لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی،کوئی بارودی مواد نہیں ملا،اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ریموٹ کنٹرول طیارے کو کہاں سے آپریَٹ کیا جا رہا تھا؟تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی،اطلاعات کے مطابق طیارے میں کیمرہ اور ریموٹ کنٹرول سسٹم بھی ہے، سیکورٹی اداروں نے ٹرمینل سے ڈرون ٹکرانے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،
