ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو خوشخبری سنا دیعدالت نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت نے درخواست کو خارج کر دیا، عدالت نے آج محفوظ فیصلہ سنایا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ۔چیف جسٹس جسٹس عامرفاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایاعدالت نے فیصلے مین کہا کہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا ممبر اسمبلی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت تعینات کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے گزشتہ سماعت پر وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنی ہیں انہیں وزیر بنایا گیا ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ کیا قانون میں ایسی چیز ہے کہ مریم اورنگزیب وزیر نہیں بن سکتیں؟ وکیل نے کہا کہ انتخاب جیت کر آنے والوں کو وزیر بنایا جائے تاکہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہومیرے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے،وہ کافی عرصہ سے وزیر بنتی آ رہی ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون دیکھ لیتے ہیں کہ کیا کہتا ہے
