پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر،چیف سیکرٹری کو طلب کر لیاپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوااجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق قانون سازی مکمل کر لی ہے،الیکشن کمیشن کو صرف الیکشن رولز، حلقہ بندی رولز، ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کو دیگر دستاویزات، ڈیٹا اور نقشہ جات وغیر ہ تاحال مہیا نہیں کئے گئے،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کر چکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے، صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کر لیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here