بچے اغوا کرنے کا مبینہ الزام، ایک اور شہری ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا ، مار مار کر قتل کر دیا

ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مشتعل افراد نے بچے اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسکی موت واقع ہو گئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق مقتول نشے کا عادی اور نفسیاتی مسائل کا شکار شخص تھا ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص اس کا بچہ لے کر بھاگا تھا اور لوگوں نے اس شخص کو پکڑ کر تشدد کیا تو وہ ہلاک ہوگیا .بہیمانہ تشدد سے مرنے والے شخص کی شناخت حاتم کے طور پر ہوئی ہے جو عبدالرحمان گوٹھ کا ہی رہائشی تھاپولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول حاتم کا شیرخان نامی شخص سے جھگڑا ہوا جس پر مقتول نے پتھر مارے جو شیرخان کے چھوٹے بچے کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا پتھر دوسرے لوگوں کو بھی لگے تھے پتھر لگنے پر شیرخان اور عوام نے بھی مقتول پر پتھر برسائے ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتھر لگنے سے مقتول حاتم کی موت واقعہ ہوئی ہے مقتول پر تشدد کرنے والے افراد نے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام لگایا تھاپولیس نے گھر کے سربراہ شیرخان کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سب ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here