بیوفائی کرنے پر لڑکے نے لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اور ساتھ ہی ویڈیو پیغام جاری کر دیا کہ بے وفائی نہیں کرنے کاواقعہ بھارت کا ہے جہاں ملزم نے اپنی دوست کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور اسکی ویڈیو بھی جاری کر دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاک شخص کی شناخت ابھیجیت کے طور پر ہوئی جس نے اپنی 21 سالہ دوست شلپا مشرا کو قتل کر دیا، سفاک ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی دوست کا گلہ کاٹا اور پھر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام دیا کہ “بے وفائی نہیں کرنے کا” ویڈیو میں ملزم نے ساتھ ہی اپنی دوست کی لاش دکھا دی جس کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیا گیا تھاسفاک ملزم نے خود کو پٹنا کا تاجر ظاہر کیا ہے، ملزم ویڈیو میں کہتا ہے کہ شلپا ہے میرے بزنس پارٹنر کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات تھے اسلئے میں نے اسے قتل کیا ہے، شلپا نے جتیندر سے 12 لاکھ روپے ادھار لیے اور پھر جبل پور فرار ہو گئی ،ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں دوست کو بلا کر اسے قتل کیا بعد ازاں فرار ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گےواضح رہے کہ بھارت میں چند روز قبل بھی ایک واردات ہوئی تھی جس میں لڑکے نے اپنی دوست کو قتل کر دیا تھا اور لاش کے 35 ٹکڑے کر دیئے تھے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا،ملزم لاش کے ٹکڑے 18 روز تک مختلف شہروں میں پھینکتا رہا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here