پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیارات نہیں تھے
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ میرے خلاف عدم اعتماد لائیں، پنجاب میں جو تماشا لگا وہ بھی سب کے سامنے ہے،8 سال تک عمران خان فارن فنڈ نگ کیس سے بھاگتے رہے،عمران خان پر ہونے والے حملے کی پوری قوم نے مذمت کی،عمران خان پر فائرنگ کرنے والا موقع سے پکڑا گیا ، عمران خان کہتے ہیں میں سابق وزیراعظم

ہونے کے باوجود ایف آر اے درج نہیں کروا سکتا ،عمران خان کی دورہ حکومت میں ملک تباہ ہوا،عمران خان اپنے ہر معاملے پر یوٹرن لے لیتے ہیں،
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو تحفے میں جوگاڑیاں لیں وہ آج بھی ان کے پاس ہیں،آصف زرداری نے تحفے میں ملی گاڑیاں بیچی نہیں،تحفے کو نیلام کرنا عزت کو نیلام کرنے کے مترادف ہے جھوٹ بولنا عمران خان کاوطیرہ ہے،8 سال تک عمران خان فارن فنڈ نگ کیس سے بھاگتے رہے عمران خان پر ہونے والے حملے کی پوری قوم نے مذمت کی