گرین لائن ایکسپریس اسلام آباد سے براستہ لاہور اور کراچی چلتی ہے ریلوے نے جولائی کے آخر میں سیلاب کے باعث ٹرین آپریشن مکمل بند کر دیا تھا جس کی مرحلہ وار بحالی جاری ہے۔

گزشتہ روز وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے حکام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین مینیجر کی پوزیشن بحال کی جا رہی ہے ٹرین مینیجر ٹرین کے تمام امور کا ذمہ دار ہو گا ٹرین برانڈنگ کے لیے 20 نومبر تک لائحہ عمل تجویز کرنے کی

ہدایت کی ہے-

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے سفری سہو لیات میں جدید بنیادوں پر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا، عوام الناس کے لیے سفر کو مزید محفوظ اور پر کشش بنانے کے لیے تمام مسافر ٹرنیوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

وزارت ریلوے نے پنڈادانخان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کر نے کے لیے ڈی ایس راولپنڈی کو مطلقَہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم دیا۔ ڈی ایس راولپنڈی کو سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت کی مسافروں کیلئے سفری سہولیات میں جدت کا فیصلہ کیا گیا محفوظ سفر کے لیے تمام ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گےہر ڈبے میں پردے لگائے جائیں گے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here