ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیںبلال کالونی کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے، مقابلہ سناٹا پٹی سیکٹر فائیو ڈی نارتھ کراچی میں ہوا ،گرفتار ملزمان کی شناخت شہریار اور دلاور کے ناموں سے ہوئی ،ملزمان کے قبضے سے چرس 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 9 راؤنڈ، 6 عدد موبائل فون، 1 اسکول بیگ اور 1 موٹر سائیکل برآمد کی گئی، 3 ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سیکٹر فائیو ڈی واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تھا ،ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا ،زخمی ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا برآمدہ موٹرسائیکل کے بابت معلوم ہوا کہ یہ تھانہ سرسید سے چوری شدہ ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیںدوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کر کے ملزم عباس ولد ملوک کو گرفتار کیا۔ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا، زیر استعمال برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KIS-6198 تھانہ سرجانی کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 693/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سرجانی میں درج ہے ملزم کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شناخت اور تفتیش جاری ہے ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
