ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر، ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملنے والا تحفہ صرف گھڑی نہیں پورا سیٹ تھا،تحفے میں دی گئی ڈائمنڈ کی یہ گھڑی منفرد ہے ،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوست ممالک سے ملنے والے تحائف کہاں کہاں بیچے گئے تفصیلات ہیں یہ دنیا میں واحد گھڑی ہے جس کے ساتھ کا کوئی دوسرا پیس نہیں، ایسی گھڑی خصوصی بنوائی جاتی ہے، اس گھڑی میں ہیرے سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہے،اویلیو ایشن پیپر میں گھڑی کی قیمت ایک ارب 70 کروڑ روپے بنتا ہے، گھڑی کی قیمت اب 2 ارب روپے سے زیادہ ہوگی فوادچودھری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے لگائی،دنیا میں چند کمپنیوں کے پاس ویلیو لگانے کی مہارت ہے،حیرت ہے سعودی ولی عہد خانہ کعبہ کے ڈیزائن والی گھڑی تحفہ دیتا ہے آپ بیچ دیتے ہیں،فرح خان نے اس گھڑی کو 35کروڑ روپے میں بیچ دیا ،
عطا تارڑ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گھڑی دبئی کیسے پہنچی؟ ایک شخص آپ کی وہ گھڑی دکھا رہا ہے، اگر آپ کے پاس ہے تو وہ کیسے گئی ؟توشہ خانہ کی چیز کو بیچنا ہی جرم ہے، 33 کروڑ روپے کہاں ہیں ؟ پی ٹی آئی کو بتانا ہوگا کہ اس گھڑی کے 33کروڑ روپے کہاں گئے؟ حکومت جو کیس کرنے جارہی ہے، یہ کریمنل ہوگا،چیلنج کرتا ہوں دنیا کی کسی عدالت میں مقدمہ کریں، پاکستان کا پیسہ واپس آئے گا،عمران خان نے متعدد دورے کیے، 5 کے تحائف ظاہر نہیں کیے گئے، یہ بھی ابھی ثابت ہونا ہے کہ گھڑی پہلے توشہ خانہ جمع کرائی یا بیچی، دوسروں کو چور چور ڈاکو ڈاکو کے راگ الاپنے والے آج اپنے کارنامے کا بتائیں،جو ٹھیکیداروں سے پیسہ لیا جارہا ہے، ایک ایک کر کے ثبوت سامنے آرہے ہیں، گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے حکومت کا پہلا مطالبہ ہے کہ فرح کو پاکستان بلائیں،فرح نے جو گھڑی بیچی ، جو پیسہ غائب کیا ، حقائق سامنے لائیں اس میں ثابت کرنے والی چیز ہی کوئی نہیں اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،اس کیس میں ڈس کوالیفکیشن اورسزا ملے گی
