لاہور:پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو 18 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔ تاہم اب اس فلم کو مشروط شرائط کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، پنجاب میں تاحکم اس فلم کو سینما گھروں میں دیکھائے جانے پر پابندی عائد ہے۔
پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو متنازع سبیجکٹ کی بنا پر نمائش پر پابندی عائد کی گئی ، تاہم فیڈرل سسنز بورڈ نے فلم کے متنازع سین کو ایڈیٹ کرکے پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان میں جزوی طور پر فلم جوائے لینڈ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل پنجاب انفارمیشن ڈیپارئمنٹ کی جانب سے یہ نوٹیفکشن جاری کیا گیا کہ اس فلم کی نمائش کی اجازت پنجاب میں نہیں۔ پنجاب صوبے کی حدود میں اس فلم کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تاحکم پیش نہیں کیا جاسکتا۔
فلم کی متنازع کہانی کی بنا پر اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا ہر کے ہیش ٹیگز سے مہم چلائی گئی جس کے بعد مشروط طور پر فلم کی نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سسنر بورڈ کے نئے حکم نامے کے مطابق فلم کو سات سے آٹھ سین پر کٹ کیا جائے گا جبکہ ایک مقام پر فلمی سین کی آواز کو بند کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
فلم کی نمائش سے ایک دن قبل اس فلم کو مشروط شرائط کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھانے کی اجازت ملی ہے تاہم اب بھی پنجاب بورڈ نے اس فلم کی نمائش ہر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے نمائش سے روک دیا ہے۔
