سٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 79 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کا حجم 7 ارب 95 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔ملک کے دیگر بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہے۔
