وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں افواج پاکستان نے اہم کردار ادا کیا
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثر علاقوں کا خود جا کر معائنہ کیا،سیلاب متاثرین کیلئے سب اداروں نے کام کیا،عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھے کیے،سیلاب سے 8 تحصیلوں میں 55 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا اثاثہ لائیوا سٹاک تباہ ہوا،کچے گھروں کیلئے 2 لاکھ اور پکے گھروں کیلئے 4 لاکھ امداد دی جائے گی،پنجاب کے سیلاب متاثرین کا پورا ڈیٹا موجود ہےجو کچھ ہمارے بس میں ہے سیلاب متاثرین کیلئے کریں گے،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام اداروں نے تعاون کیا،
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کو معلوم ہے کتنے دن اقتدار میں بیٹھیں گے،تبدیلیاں بھی تو آئے روز ہو رہی ہیں شہباز شریف کی طرح ہم نے ڈھول نہیں پیٹا، شہباز شریف کو پروٹوکول کا شوق ہے ،شہبازشریف جس سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ چلا جاتا ہے۔
سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کی تقریب سے سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردیاں آنے سے پہلے امداد متاثرین کو مل جائے گی،55 ہزار 400 گھرانوں کو مالی معاونت کیلئے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے
