آرمی چیف تعیناتی کا عمل شروع ، بڑا بریک تھرو

معروف صحافی اسد علی طور کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت دفاع سے نئے آرمی چیف تعیناتی کےلئے سمری مانگ لی ہے ۔ جس کے بعد توقع ہے کہ آج رات یا کل تک سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی جائے گی ۔ اسد علی طور کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ جس میں وفاقی وزیر خزانہ نے آرمی چیف تعیناتی کے مخلتف امور پر صدر مملکت کو بریف کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر آنے والی سمری صدر کسی صورت اپنے پاس نہ رکھی۔ کہ فورا اس کی منظوری دے دیں ۔ آرمی چیف کی تعیناتی کو لیکر نہ صرف دوست ممالک بلکہ آئی ایم ایف سمیت دیگر ادارے امداد یا قرض دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔ اور اقوام متحدہ کے زیر نگرانی سیلاب متاثرین کےلئے امداد دینے والے ممالک بھی گومگو کی کیفیت میں ہے ۔ انہوں نے صدر مملکت سے درخواست کی اس ضمن میں کسی بھی تاخیر سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ جس پر ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھتے ہیں ۔ سمری کسی صورت روکی نہیں جائے گی ۔ اسد علی طور کے مطابق پہلے ہی عمران خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا واضع اور دو ٹوک پیغام دیا جا چکا ہے ۔ جس کے بعد اب لانگ مارچ راولپنڈی میں داخل ہو کر وہیں جلسہ کے بعد اس کا اختتام کر دیا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here