بہو کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے سسر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے بہو کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق متاثرہ خاتون کے سسر کو 10 سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ حکم کے مطابق مجرم امیر زمان کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر

مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم نے رشتے کی توہین کی ہے، رعایت دینا ظلم ہوگا۔ واضح رہے کہ تھانہ صدر بیرونی نے بہو مسماۃ ثوبیہ بی بی کی درخواست پر 9 فروری 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شوہر محنت مزدوری کرنے جاتا تو سسر جبری طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ خاتون کا مؤقف تھا کہ زیادتی کے باعث ہم اپنا گھر چھوڑ کر کرائے پر چلے گئے، مگر مجرم وہاں بھی آجاتا تھا۔ اور مجھے ہراساں کرتا تھا جسکے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے. آج جب ملزم کو سزا سنائی گئی تو متاثرہ خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور متعلقہ عدالت کا شکریہ بھی ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here