خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔،اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق دھماکا چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دوکان کے قریب ہوا جس میں شاہ گلزار اور مصطفی نامے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کےلیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ دو دن قبل بھی خبیرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ سے اےایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس سے دو دن پہلے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر مسلح حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحصیل ‘دادی والا’ میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر موٹر سائیکل سوار عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔
حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here