مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، عمران خان
ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا،
لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کل اعلان کروں گا کہ کس روز راولپنڈی جانا ہے،میرے معالجین کل میرا معائنہ کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں گے، راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا،توشہ خانہ کیس میں انہوں نے مجھے عدالت میں جانے کاموقع دیا ہے،میں برطانیہ اور امریکہ کی عدالتوں میں کیس دائر کروں گا ،ق لیگ ہمارے اتحادی ہیں پرویز الہیٰکے ساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے، میں نے انتخابات میں ای وی ایم مشین سے دھاندلی رکوانے کی بھر پور کوشش کی،کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج نواں روز ہے، وزیر آباد حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے اور روزانہ ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کےشرکاء سے خطاب کرتے ہیں، لانگ مارچ کل ہفتہ کو روات پہنچے گا جس کے بعد عمران خان پنڈی جانے کا اعلان کریں گے،
پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے قافلوں کا راولپنڈی میں پڑاؤ کا تعین کر لیا گیا ہے،راولپنڈی میں 5 سے زائدمقامات لانگ مارچ کے شرکا کے پڑاؤ کیلئے زیرغور ہیں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کیلئے کچہری چوک کا مقام زیر غورہے دیگر قافلوں کے مریڑ چوک چاندی چوک لیاقت باغ کمیٹی چوک اور رحمن باغ کے مقام زیر تجویزہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here