راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف میڈیکل سیٹ اپس کے دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی تھیں۔
راولپنڈی میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔
کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے اسپتال ميں جدید ترین طبی سہولیات کے بارے میں بتایا، آرمی چیف کو بتایا گیا کہ سویلین مریضوں کی سہولت کيلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، آرمی چيف کو اکيڈمک سینٹر ميں لائيو سرجری کے عمل پر بھی بريفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کو سراہا اور مریضوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال اور جدید ترین بحالی کی خدمات فراہمی کے لیے میڈیکل کور کی تعریف بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here