کبیر والہ: سرائے سدھو میں محبوبہ نے شادی سے انکار پر منشیات فروش کو مال اور ساتھی سمیت گرفتار کرادیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سرائے سدھو کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی ایک خاتون نے منشیات فروش ابرار سے متعلق پولیس کو مخبری کی کہ وہ منشیات سپلائی کررہا ہے اور اس کے ساتھ اس کا دوست بھی موجود ہے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابرار کو اس کے ساتھی عدیل موہانہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا جن سے چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی تاہم پولیس نے ہیروئن کی برآمدگی ظاہر نہیں کی اور صرف تین کلوگرام چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کردیا۔دریں اثنا واقعے سے متعلق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اطلاع دینے والی خاتون، منشیات فروش ابرار کی سابقہ محبوبہ ہے جس نے ابرار کی جانب سے شادی سے انکار کرنے پر اسے سبق دینے کے لیے پولیس کو یہ اطلاع دی۔ادھربروری پولیس نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد علی عرف ایرانی کوگرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس قبضے میں لے لی جبکہ 15عادی افراد کو بحالی سینٹر منتقل کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here