ارمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اہم ترین مرحلہ میں داخل ہو گیا ۔ وزیر اعظم نے وزارت دفاع کو سمری بھیجنے کے لئے باقاعدہ لیٹر لکھا دیا ہے ۔ معروف صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف تعیناتی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اعزاز سید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صدر علوی کو کہا ہے کہ سمری میں ایک نام (لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر) آنے پر اس سمری کو روک لیا جائے ۔ اس دوران میں یعنی عمران خان فیض آباد میں دھرنا دے دونگا ۔ اور پریشر ڈال کر اپنی مرضی کا آرمی چیف تعینات کرانے کی کوشش کرونگا ۔ اعزاز سید نے انکشاف کیا کہ اس سارے پروگرام میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ساتھ ساتھ ایک اور اعلی عسکری شخصیت بھی شامل ہے ۔ جنہوں نے سمری روکے جانے پر ادارے کے اندر سے حکومت پر معاملہ سلجھانے کا دباؤ ڈالے جانے کا کہا ہے ۔ اعزاز سید کا مذید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ملک احمد خان اس معاملے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ یہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو سکے ۔ عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ سمری آئے یا نہ آئے وزیراعظم کے اختیار میں ہے کہ وہ کسی بھی سینئر کو آرمی چیف بنا سکتے ہیں ۔ بہرحال اگلے ایک دو روز انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here