تلہ گنگ (ٹی ٹائمز نیوز ) حکومت پنجاب نے مصور خان نیازی کو نئے بننے والے ضلع تلہ گنگ میں پہلا ڈپٹی کمشنر تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ مصور نیازی اس سے قبل ضلع چکوال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ننکانہ صاحب میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
