ٹی ٹائمز نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اورکار سرکاری میں مداخلت سے متعلق کیسزکی سماعت ہوئیاے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر،علی نواز اعوا ن سمیت دیگر6 ملزمان کی ضمانت منظورکرلی اے ٹی سی اسلام آباد کی جانب سے فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی ضمانت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصل جاوید کی 161 کی اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کروائی گئی ملزمان کیخلاف تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ تھانہ سنگجانی میں عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی ایمار پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا انہیں روکا گیا تو پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا گیا، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے مناسب حکمت عملی سے مزید نفری بلوئی اور پر تشدد مظاہرین کو منتشر کروایا. دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی گئی علاقے میں امن و امان خراب کرنے، سڑک بلاک کرنے، پولیس پر تشدد، پتھراؤ کرنے پر عمران خان ،اسد عمر علی نواز سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا، عمران خان نے اس مقدمہ میں ضمانت کروا رکھی تھی
