الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمیشن ممبران،سیکرٹری و اسپیشل الیکشن کمیشن، صوبائی حکام شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمیشن ممبران،سیکرٹری و اسپیشل الیکشن کمیشن، صوبائی حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کوعام انتخابات سے متعلق اب تک کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت اگست 2023 میں مکمل ہوجائے گی جس کے بعد عام انتخابات کرائے جائیں گے، جن پر 47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔