عوامی وسماجی اور صحافتی حلقوں نے پولیس کے محکمہ میں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.
سینئر صحافی کا موٹرسائیکل چوری،پریس کلب گاڑہو کیٹی بندر کے 36 گھنٹے کے الٹیمیٹم سے پہلے ہی موٹرسائیکل برآمد
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ گاڑہو کیٹی بندر سے سینئر صحافی عبداللہ رانوکاموٹرسائیکل چوری ہوگیا تھا ،پولیس نے روائتی سستی کامظاہرہ کیا اور ٹال مٹول کرنے لگی ،جس

پر پریس کلب گاڑہو کیٹی بندر کے صحافیوں کی طرف سے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی گاڑہو کو سینئر صحافی عبداللہ رانو کی چوری شدہ موٹر سائیکل واپس دلوانے کے لۓ 36 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، اس کے بعد موٹرسائیکل نامعلوم جگہ سے بر آمد ہوگئی ،الٹی میٹم گذرنے سے پہلے ہی نامعلوم جگہ سے 36 گھنٹوں کے الٹی میٹم گذرنے سے قبل موٹرسائیکل کابرآمد ہونااور چورکاگرفتار نہ ہونا بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ،ایک سوال تو یہ ہے کہ موٹرسائیکل چور پولیس کے اپنے ہی رکھے ہوئے ہیں یا ان موٹرسائیکل چوروں کی سرپرستی کوئی وڈیرہ کررہا ہے ،جس پر پولیس ہاتھ ڈالنے سے ڈرتی ہے.عوامی وسماجی اور صحافتی حلقوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ، ڈی آئی جی حیدرآباداور آئی جی سندھ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.