اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکی مسائل ہر گفتگو کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔کابینہ کا خصوصی اجلاس 24 نومبر کو وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس صبح وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں اہم قومی امور سے متعلق فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔یاد رہے کہ آج ابھی تھوڑی دیر پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا استقبال کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا دونوں قائدین کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیاآصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب عمران خان پنڈی میں جلسے یا دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں،آصف زرداری چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے اور انکی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،آصف زرداری ماسک پہنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ماسک پہن رکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کو تیسری بار کرونا ہوا ہے اور وہ آج ہی صحتیاب ہوئے ہیں،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here