وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، اہم عسکری شخصیت کی ہنگامی ملاقات ہوئی ہے ۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی بارے گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں رہنماء مسلم لیگ ن ملک احمد خان بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں وزیراعظم نے وزارت دفاع کو لیٹر لکھ کر موسٹ سینئر لیفٹینٹ جنرلز کی لسٹ طلب کی تھی جو تاحال وزیراعظم ہاؤس کو موصول نہیں ہو سکی ۔
