کا ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر صبیح الرحمٰن ہاشمی کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام، تلہ گنگ کیمسٹ ایسوسی کے عہدیداران و ممبران کی بھرپور شرکت، صبیح الرحمٰن ہاشمی کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن تلہ گنگ کا ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر صبیح الرحمٰن ہاشمی کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے تمام ممبران نے صبیح الرحمٰن ہاشمی کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی، عشائیہ میں صبیح الرحمٰن ہاشمی سمیت تمام کیمسٹ برادری نے بھرپور شرکت کی۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر صبیح الرحمٰن ہاشمی نے تلہ گنگ کیمسٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ صدر تلہ گنگ کیمسٹ ایسوسی ایشن ملک سرفراز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے صبیح الرحمٰن ہاشمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صبیح الرحمٰن ہاشمی ایک دیانت دار افسر ہیں اور وہ اس عہدے کے قابل تھے۔ ہم انکو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پُروقار تقریب میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر صبیح الرحمٰن ہاشمی کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ آف آنر بھی پیش کی گئی۔*