ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے شعبہ امراضِ گردہ میں تین نئی ڈائیلاسز مشینوں کے اضافہ سے فنکشنل مشینوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے جس سے امراض گُردہ کے علاج معالجہ کے لئے آنے والے غریب مریضوں کو پہلے سے زیادہ سہولت میسر آئے گی ۔

انہوں نے یہ بات ہسپتال میں نصب شدہ تین نئی ڈائیلاسز مشینوں اور آر او پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر نئی ڈائیلاسز مشینوں کے عطیہ کار حاجی امیر حسین جعفری ، سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرزاق ، ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم قدیر ، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مختار سرور خان نیازی ،

اے سی چکوال اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ معاشرہ کے مخیر افراد کی طرف سے امدادی سہولیات جذبہ انسانی خدمت کی عکاس ہیں اور یہ جذبہ معاشرہ کے دیگر اہل ثروت و مخیر افراد کے لئے بھی باعث تقلید ہے ۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈائیلاسز مشینیں فراہم کرنے پر مخیر شخصیت حاجی امیر حسین جعفری کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبہ انسانی خدمت کو سراہا ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مختار سرور خان نیازی نے

اس موقع پر کہا کہ ہسپتال میں ماہانہ ایک ہزار سے بارہ سو مریضوں کے ڈائیلاسز کئے جاتے ہیں اور اس اعتبار سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال پنجاب میں ٹاپ 5 کی رینکنگ میں ہے ۔ ایم ایس نے کہا کہ نئی ڈائیلاسز مشینوں کی تنصیب سے ڈائیلاسز یونٹ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا

Chief Secretary Punjab

Commissioner Rawalpindi Official

Govt of Punjab

Primary & Secondary Healthcare Department

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here