ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئیچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ،الیکشن کمیشن میں درخواست گزارکے جونیئر وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے ،چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو بتا دیں آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کردیں گے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردیواضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کےلیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے تھے. ن لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی.درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس فیصلہ میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت میں شکایت دائر کرنے کا کہا، نااہل عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔ن لیگی ایم این اے نے مزید کہا تھا کہ ضمنی الیکشن لڑنے کے بعد عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے۔ علی گوہر بلوچ نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اسمبلی سے نااہل ہوئے، غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ممبر اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے، اس لیے اُن کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here