ویب ڈیسک 23 نومبر ، 2022
ڈیڑھ سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 59 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 59 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 488 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 1739 ڈالر ہے۔
