جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور یوم شہدا سے متعلق تقریب ہوئیآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کوپاک فوج کے دستوں نے گارڈآف آنرپیش کیا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کیآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع اوریوم شہداکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور آرمی چیف یوم شہدا پر آخری بارخطاب کررہا ہوں 29نومبرکو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہا ہوں،مجھے فخرہے کہ 6 سال عظیم فوج کا سربراہ رہا ، شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمارے جوان ہر وقت اپنے وطن کے دفاع کیلئے تیار رہتے ہیں،فوج کا سب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے،پاک فوج نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کرقوم کی خدمت کی ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی،مشرقی پاکستان کاعلیحدہ ہونا فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی،پاک فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے،فوج نےفروری میں فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اس آئینی عمل کا خیرمقدم کرنے کے باوجود کئی حلقوں نےتنقید کانشانہ بنایا،فوج پر تنقید شہریوں کا حق ہے لیکن الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے کئی حلقوں نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر شائستہ زبان استعمال کی، ایک جعلی جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی، کیا یہ ممکن ہے کہ بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،سب کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ صبر کی بھی ایک حد ہے وثوق سے کہہ سکتا ہے ہوں کہ پاکستان سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے، امید ہے سیاسی جماعتیں اپنے رویئے پر نظرثانی کریں گی،
