ڈی ایس پی راولپنڈی رینج چودھری اثر علی کی صاحبزادی غازیہ اثر نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 200 میں سے 198 نمبر لیکر پورے ملک میں ٹاپ کیا ہے ۔ جس پر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، سربراہ مسلم لیگ ضیاء و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق ، سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ ، انجمن آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ میاں سعید ڈیرے والے ، سرپرست اعلیٰ تلہ گنگ پریس کلب الیکٹرانک میڈیا چودھری غلام ربانی چیف ایڈیٹر تلہ گنگ اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ چودھری نذر حسین نے اس شاندار کامیابی پر ڈی ایس پی چودھری اثر علی اور انکی فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
