عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
عمران خان کل دوپہر ایک سے 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہونگے، عمران خان زمان پارک سے سخت سیکیورٹی حصار میں ائیر پورٹ پہنچیں گے،عمران خان ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہونگے، عمران خان راولپنڈی میں پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کریں گے
دوسری جانب انتظامیہ نے عمران خان کو زرعی یونیورسٹی کے گراؤنڈ کو ہیلی پیڈ کے طور پر استعمال کرنیکا مشورہ دیا ہے، اور کہا ہے کہ یونیورسٹی گراؤنڈ جلسہ گاہ کے قریب اور ہیلی لینڈنگ کیلئے موزوں ہے سیکیورٹی خطرات کے باوجود عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے کیلئے بضد ہیں انتظامیہ ہر حال میں عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا چاہتی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 25 مئی دھرنے کیلئے خود جمع کرائی گئی دستاویز کو رد کر چکے ہیں،
اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کے دستخط شدہ بیان حلفی پر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی مشروط اجازت پر آمادہ دکھائی دیتی ہے ،بیان حلفی جمع کرانے پر انتظامیہ کی ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ تک سیکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی جائیگی،
صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ نوجوان، بوڑھے، مرد اور عورت سبھی 26 نومبرکو عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں لازمی شرکت کریں تاکہ امپورٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ایک اور زندگی عطاء کی ہے اور آگے بھی انکی حفاظت کرے گا۔حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ عمران خان کو کرسی کا کوئی لالچ نہیں بلکہ عوام کی آزادی کے لئیے جدوجہد کر رہے ہیں اور امید ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے حقیقی آزادی مارچ اپنی کامیابی کا سفر مکمل کرے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here